Tuesday , August 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اعضاء کا عطیہ دینے کے سلسلہ میں کل بیداری رن

اعضاء کا عطیہ دینے کے سلسلہ میں کل بیداری رن

جیون دان اور میاکس کیور ہاسپٹلس کا اقدام
حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : میاکس کیور ہاسپٹل کی جانب سے جیون دان کے ساتھ مل کر حیدرآباد 10

k رن فاونڈیشن کے اشتراک سے اعضاء کا عطیہ دینے کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک رن کا 26 نومبر کو اہتمام کیا جائے گا ۔ جس کا تھیم ہوگا ۔ ’ ریزن ٹورن ‘ میاکس کیور ہاسپٹل نے اعضاء کا عطیہ دینے کے سلسلہ میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں اس رن کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ مشہور ٹالی ووڈ اداکارہ راکل پریت سنگھ نے ایک پریس میٹ میں کہا کہ سماج کے لیے خدمات انجام دینا ہماری ذمہ داری ہے ۔ ہمارے ملک میں کئی ایسے لوگ ہیں جنہیں اعضاء کی ضرورت ہے جو ان کی عدم دستیابی کے باعث زندگی سے محروم ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس کاز سے وابستہ ہونے پر خوشی ہے اور انہیں اس مہم کی ایک ایمبسیڈر ہونے پر بہت خوشی ہوتی ہے اور امید ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں فریڈم حیدرآباد 10k رن میں حصہ لیں گے اور اپنے اعضاء کا عطیہ دینے کا عہد کریں گے اور اس کاز کی حمایت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT