Thursday , December 13 2018

اعظم خان اور امیت شاہ کی نفرت انگیز تقریروں کی سی ڈیز کا جائزہ

لکھنو 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوپی پولیس نے بی جے پی کے جنرل سکریٹری امیت شاہ اور سماج وادی پارٹی کے سینئر قائد محمد اعظم خان کی نفرت انگیز تقریروں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں کی تقاریر کی سی ڈیز کی فارنسک جانچ کی جارہی ہے۔ آئی جی پی ٹاسک فورس اشیش گپتا نے کہاکہ سی ڈیز الیکشن کمیشن کے مبصرین کو روانہ کردی گئی ہیں اور اب اُن کی

لکھنو 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوپی پولیس نے بی جے پی کے جنرل سکریٹری امیت شاہ اور سماج وادی پارٹی کے سینئر قائد محمد اعظم خان کی نفرت انگیز تقریروں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں کی تقاریر کی سی ڈیز کی فارنسک جانچ کی جارہی ہے۔ آئی جی پی ٹاسک فورس اشیش گپتا نے کہاکہ سی ڈیز الیکشن کمیشن کے مبصرین کو روانہ کردی گئی ہیں اور اب اُن کی جانچ کی جارہی ہے۔ دیگر باتوں کے علاوہ اِس بات کی بھی جانچ کی جارہی ہے کہ کیا یہ سی ڈیز مسلمہ ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر اومیش سنہا نے بھی کہاکہ الیکشن کمیشن روز مرہ کی بنیاد پر تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یوپی میں یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر گزشتہ ہفتہ ایف آئی آرس درج کرلی ہے۔ دونوں قائدین کی گرفتاری میں تاخیر پر اعتراض کیا جارہا ہے۔ کانگریس کے امیدوار برائے سہارنپور عمران مسعود کو نفرت انگیز تقریر پر بلا تاخیر گرفتار کرلیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT