Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / اعظم خان اور ایم ایل اے فرزند کو دھمکیاں ، مقدمہ درج

اعظم خان اور ایم ایل اے فرزند کو دھمکیاں ، مقدمہ درج

رامپور ۔ 10 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر محمد اعظم خاں اور ان کے رُکن اسمبلی فرزند کو موبائیل پر جان سے مارنے کی دھمکی ملنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن تاڑ نے بتایا کہ ایس پی کے سوار۔ٹانڈہ اسمبلی سیٹ سے منتخب ایم ایل ایعبد اللہ اعظم نے بتایا کہ گزشتہ جمعرات کی شب تقریبا 1:15 بجے اُن کے فون پر مختلف نمبروں سے انٹرنیشنل کال وصول ہوئے ۔ پہلی کال انہوں نے چھوڑ دی، تھوڑی دیر بعد دوسرے نمبر سے کال آئی۔ کال پر نامعلوم شخص نے اُن کے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے اُن کو اور اُن کے والد اعظم خاں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ کل دوپہربھی دوبارہ فون کال وصول ہوا ،جس پر اُس نے پھر 24 گھنٹے کے اندر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ممبر اسمبلی نے گنج کوتوالی میں تحریر دے کر اپنی اور والد کی جان کی سکیورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کی پہلے بھی ان کے فون پر اسی طرح کی دھمکی دی جا چکی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ عبداللہ کی تحریر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ اگر پولیس کارروائی نہیں کرے گی تو اسمبلی اسپیکر کے پاس کیس لے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT