Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / اعظم خان کا دھمکیاں حاصل ہونے کا ادعا

اعظم خان کا دھمکیاں حاصل ہونے کا ادعا

رام پور۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ اترپردیش کے ریاستی وزیر اعظم خان نے اپنی تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے آج گورنر رام نائک پر الزام عائد کیا کہ وہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی ایماء پر ریاست کے ماحول کو زہریلا بنارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ربط پیدا کرکے انھیں نائک کی کارستانیوں کی تفصیلات سے واقف کروائیں گے۔ ا

رام پور۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ اترپردیش کے ریاستی وزیر اعظم خان نے اپنی تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے آج گورنر رام نائک پر الزام عائد کیا کہ وہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی ایماء پر ریاست کے ماحول کو زہریلا بنارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ربط پیدا کرکے انھیں نائک کی کارستانیوں کی تفصیلات سے واقف کروائیں گے۔ اعظم خان فی الحال گورنر کے ساتھ زبانی تکرار میں شامل ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ انھیں دھمکیاں مل رہی ہیں جس کی وجہ نائک کے بیانات ہیں۔ اعظم خان نے الزام عائد کیا کہ گورنر کارسیوکوں کا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں اور بابری مسجد کو شہید کرنے والے افراد کے مماثل کارروائیاں کررہے ہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ رام نائک آر ایس ایس میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ انھوں نے ریاست یوپی کے خوشگوار اور پُرامن ماحول کو تباہ کردیا ہے۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ گورنر، حکومت اور مسلم برادری کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وہ محمد علی جوہر یونیورسٹی کے بانی اور چانسلر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اور ان کے ارکان خاندان خطرے میں ہیں، خوف کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ انھیں دھمکی آمیز مکتوبات اور ٹیلی فون کالس وصول ہورہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ مسلم برادری کی نوجوان نسل کو تعلیم دینے کے مقدس مشن پر پیشرفت کررہے ہیں اور اسی وجہ سے گورنر ان سے ناراض ہیں۔ وہ حکومت یوپی اور مسلم برادری کو بدنام کررہے ہیں۔ اعظم خان نے کہا کہ وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرکے انھیں گورنر کی کارستانیوں کی تفصیلات سے واقف کروائیں گے۔ مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس حکومت کا مقصد گورنروں کے تقررات کے ذریعہ ملک کی فضاء کو متاثر کرنا ہے۔ چنانچہ گورنر یوپی بھی یہاں کی پُرامن اور خوشگوار فضاء کو زہریلا بنارہے ہیں۔ جمہوری اقدار بُری طرح متاثر ہورہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT