Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / اعظم خان کی آنکھیں تب کھلیں گی…

اعظم خان کی آنکھیں تب کھلیں گی…

بی جے پی لیڈر کا ایس پی لیڈر کیخلاف متنازعہ ٹوئٹ
لکھنؤ 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی لیڈر اور اترپردیش کے وزیر محمد اعظم خان کے بلند شہر اجتماعی عصمت ریزی واقعہ پر متنازعہ بیان پر بی جے پی لیڈر نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہاکہ اعظم خان کی اہلیہ اور بیٹی کی جب اجتماعی عصمت ریزی کی جائے تب ہی اُن کی آنکھیں کھلیں گی۔ بی جے پی ترجمان آئی پی سنگھ نے ٹوئٹ کیاکہ ’’میاں اعظم خاں کی بیٹی اور بیوی سے گینگ ریپ ہوجائے تب اعظم خاں کی آنکھ کھلے گی، بلند شہر ہائی وے پر 12 سال کی بیٹی اور ماں کے ساتھ گینگ ریپ پر اوچھی بات کہی‘‘۔ اعظم خاں نے آئی پی سنگھ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہی بی جے پی کا کلچر ہے۔ آپ کسی سے بھی اسی طرح کی نچلی سطح کی باتوں کی توقع کرسکتے ہیں۔ اعظم خان نے کہاکہ وہ ایک حساس شخص ہیں۔ بلند شہر کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے اور اِس سلسلہ میں سخت کارروائی کی جانی چاہئے اور ایسے کئی واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔ اگر وہ اور حکومت ان واقعات کے پس پردہ حقائق جاننے کی کوشش کرتی ہے تو اِس میں کیا قباحت ہے۔ اِس سے ایف آئی آر میں دفعات کا اضافہ ہوگا اور مستقبل میں لڑکی کو بچایا جاسکے گا۔ اگر کوئی شخص میری اِس بات پر توہین کرے تو مجھے اُس کی کوئی پرواہ نہیں۔ اعظم خان نے کل یہ کہتے ہوئے ایک تنازعہ کھڑا کردیا تھا کہ بلند شہر اجتماعی عصمت ریزی حکمراں جماعت کے خلاف سیاسی سازش کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے۔ اُن کے اِس ریمارک پر حریف جماعتوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT