Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / اعظم خان کی تنقیدوں کا احترام کرتا ہوں : امر سنگھ

اعظم خان کی تنقیدوں کا احترام کرتا ہوں : امر سنگھ

لکھنو 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی میں زائد از چھ سال بعد واپسی کے بعد امر سنگھ نے آج کہا کہ وہ اپنی حد جانتے ہیں اور چیف منسٹر اکھیلیش یادو کے ’’ انکل ‘‘ بن کر انہیں پس منظر میں ڈھکیلنے کی کوشش نہیں کرینگے ۔ امر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے یہ سبق سیکھ لیا ہے کہ کوئی قطعی موقف اختیار نہیں کرنا چاہئے اور بچنس کی طرح توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست اور خاندانی تعلقات میں توازن برقرار رکھیں گے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اکھیلیش ایک جانب تو ان کے بھتیجے ہیں اور دوسری جانب وہ چیف منسٹر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی انکل بن کر اکھیلیش پر چھا جانے کی کوشش نہیں کرینگے ۔  انہوں نے اپنے خلاف پارٹی لیڈر اعظم خان کی تنقیدوں کے تعلق سے کہا کہ جو کوئی ملائم سنگھ کے قریب ہے وہ اہمیت کا حامل ہے اور اعظم خان کی ان کے خلاف تنقیدوں کی کچھ وجہ ہوسکتی ہے اور وہ اس کا احترام کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں زیادہ پرجوش نہیں ہونگے اور کسی بھی صورتحال میں صبر و تحمل اور ٹھنڈے دل سے کام کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں ان کا محتاط موقف رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT