Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / اعظم خاں نے شنکر آچاریہ کی گائے واپس کردی

اعظم خاں نے شنکر آچاریہ کی گائے واپس کردی

رامپور ۔ /9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خاں نے آج شنکر آچاریہ گوردھن پیتھ سوامی ادھوکشانند مہاراج کی جانب سے انہیں تحفہ میں دی گئی گائے کو واپس کردیا اور کہا کہ انہیں بدنام کرنے کے لئے کوئی بھی خودساختہ گاؤ رکھشک گائے کو ہلاک کردے گا ۔ ہندو شیر شنکر آچاریہ کو ایک مکتوب لکھتے ہوئے اعظم خاں نے کہا کہ میں آپ کی جانب سے دو سال قبل دیئے گئے اس گائے کے تحفہ کو واپس کرتا ہوں کیوں کہ کوئی بھی خودسر گاؤرکھشک اس خوبصورت اور منفعت بخش جانور کو مارکر مجھے اور مسلم طبقہ کو بدنام کرسکتا ہے ۔ شنکر آچاریہ نے یہ گائے اکٹوبر 2015 ء میں اعظم خاں کو تحفہ میں دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT