Thursday , January 18 2018
Home / سیاسیات / اعظم خاں کو گورنر کیخلاف تبصرہ نہ کرنے امر سنگھ کا مشورہ

اعظم خاں کو گورنر کیخلاف تبصرہ نہ کرنے امر سنگھ کا مشورہ

اعظم گڑھ۔17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سابق لیڈر امر سنگھ نے آج کہا کہ اعظم خاں کو یوپی گورنر رام نائیک کے بارے میں تبصروں سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ وہ دستوری عہدہ پر فائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں کو اس طرح کے تبصرے نہیں کرنے چاہئیں۔ قبل ازیں خود انہوں نے بھی سابق یوپی گورنر ٹی وی راجیشور پر تبصرے کئے تھے لیکن اب انہی

اعظم گڑھ۔17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سابق لیڈر امر سنگھ نے آج کہا کہ اعظم خاں کو یوپی گورنر رام نائیک کے بارے میں تبصروں سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ وہ دستوری عہدہ پر فائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں کو اس طرح کے تبصرے نہیں کرنے چاہئیں۔ قبل ازیں خود انہوں نے بھی سابق یوپی گورنر ٹی وی راجیشور پر تبصرے کئے تھے لیکن اب انہیں یہ احساس ہورہا ہے کہ وہ بچکانہ حرکت تھی۔انہوں نے کہا کہ اعظم خاں کی ملائم سنگھ یادو سے کافی قربت ہے اور انہیں کی وجہ سے مجھے (امر سنگھ) اور جیہ پردا کو سماج وادی پارٹی سے برطرف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں اس طرح کے بیانات سے پارٹی کا وقار بری طرح متاثر ہوگا۔ اُترپردیش کے وزیر ، اعظم خاں نے حال ہی میں رام نائیک کو چار صفحات پر مشتمل مکتوب روانہ کیا تھا جس میں انہوں نے گورنر پر ان کے خلاف مسلسل منفی طرز عمل اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے متنازعہ ایودھیا مسئلہ پر سیاسی محرکات پر مبنی بیانات جاری کرنے کا بھی الزام لگایا۔ اعظم خاں کے اس مکتوب کو نامناسب قرار دیتے ہوئے رام نائیک نے کہا تھا کہ وہ وزیر کے الزامات کا چیف منسٹر اکھیلیش یادو کے ذریعہ جواب دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT