Tuesday , September 18 2018
Home / ہندوستان / اعظم خاں کیخلاف غداری کا مقدمہ خارج

اعظم خاں کیخلاف غداری کا مقدمہ خارج

بدایوں ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے بدایوں میں ایک مقامی عدالت نے ایس پی کے لیڈر اعظم خاں کے خلاف کشمیر میں متنازعہ ریمارکس کے ضمن میں دائرہ کردہ غداری کے ایک مقدمہ کو آج خارج کردیا۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ امرجیت سنگھ نے گذشتہ روز پولیس کی طرف سے داخل کردہ قطعی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اس مقدمہ کو خارج کردیا۔ بجرنگ دل کے لیڈر اجول گپتا نے 21 ڈسمبر 2010ء کو کشمیر پر کئے گئے مبینہ متنازعہ تبصروں پر اعظم خاں کے خلاف یہ مقدمہ دائر کیا تھا۔ تحقیقاتی افسر نے 5 مئی 2012ء کو قطعی رپورٹ پیش کی تیھ، جس کے خلاف گپتا نے 8 جنوری 2013ء کو درخواست احتجاج دائر کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT