Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / اعظم خاں کے خلاف تازہ ایف آئی آر

اعظم خاں کے خلاف تازہ ایف آئی آر

بجنور(یو پی )۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی کے متنازعہ قائد اعظم خان کے خلاف ایک تازہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے کیونکہ انہوں نے افضل گڑھ میں ایک اور اشتعال انگیز تقریر کرکے نیا تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 13اپریل کی شب کو اعظم خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے افضل گڑھ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی درج ک

بجنور(یو پی )۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی کے متنازعہ قائد اعظم خان کے خلاف ایک تازہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے کیونکہ انہوں نے افضل گڑھ میں ایک اور اشتعال انگیز تقریر کرکے نیا تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 13اپریل کی شب کو اعظم خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے افضل گڑھ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی درج کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اعظم خاں نے مرادآباد کے ایس پی امیدوار کی ایس ٹی حسن کی تائید میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کیا تھا جہاں انہوں نے گجرات اور مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات کا ذکر کے فرقہ وارانہ فضاء مکدر کرنے کی کوشش تھی۔ افضل گڑھ کے سرکل آفیسر سی پی یادو نے بتایا کہ اعظم خان کے خلاف ایف آئی درج کرتے ہوئے تحقیقات میں مزید پیشرفت کی گئی ہے یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن نے 11اپریل کو اعظم خاں پر کسی بھی عوامی جلسہ، جلوس اور روڈ شوز میں شرکت پر امتناع عائد کردیا تھا۔ اعظم خاں کے خلاف غازی آباد، رام پور، شاملی، مرادآباد اور نہتور میں بھی قبل ازیں اشتعال انگیز تقریریں کرنے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT