Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / اعظم خاں کے خلاف مقدمات درج

اعظم خاں کے خلاف مقدمات درج

غازی آباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خاں کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کے دوسرے دن غازی آباد پولیس نے فرقہ وارانہ رقابت بڑھانے اور دیگر الزامات کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ اعظم خاں کے خلاف انتخابی ریالی میں نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے ’ کتے کا بچہ ‘ ریمارک پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔ سب ڈیوی

غازی آباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خاں کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کے دوسرے دن غازی آباد پولیس نے فرقہ وارانہ رقابت بڑھانے اور دیگر الزامات کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ اعظم خاں کے خلاف انتخابی ریالی میں نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے ’ کتے کا بچہ ‘ ریمارک پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔ سب ڈیویژنل مجسٹریسٹ ( صدر ) کنال سلکونے الیکشن کمیشن کی ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت پر مسوری پولیس اسٹیشن میں اعظم خاں کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔

اعظم خاں نے 7 اپریل کو مسوری علاقہ میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارگل جنگ ہندوؤں نے نہیں بلکہ مسلمانوں نے جیتی تھی ۔ نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ جب مودی سے 2002 گجرات فسادات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ اگر کتے کا بچہ کار کے پہئیے کے نیچے آجائے تو انہیں تکلیف ہوگی ۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ہمیں ( مسلمانوں ) کو کتے کا بچہ کس نے کہا ۔ ایسا کہنے والے مودی تھے ۔ الیکشن کمیشن نے جمعہ کو اعظم خاں کی اترپردیش میں انتخابی مہم پر امتناع عائد کردیا اور حکام کو ان کے حلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT