Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / اعظم پورہ قتل : ماں اور بیٹے کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا

اعظم پورہ قتل : ماں اور بیٹے کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا

حیدرآباد 19 جنوری ( سیاست نیوز) اعظم پورہ علاقہ میں کل رات پیش آئے سید نور الدین قتل کیس میں چادر گھاٹ پولیس نے ماں اور بیٹے کو گرفتار کرکے انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا ۔ ریٹائرڈ ایروناٹیکل انجینئر سید نور الدین پر مقامی ہندو نوجوان پی راجیش عرف راجو نے تلوار سے حملہ کر کے انہیں شہید کردیا تھا جبکہ اس کی ماں پی مہیشوری نے مبینہ طور پر

حیدرآباد 19 جنوری ( سیاست نیوز) اعظم پورہ علاقہ میں کل رات پیش آئے سید نور الدین قتل کیس میں چادر گھاٹ پولیس نے ماں اور بیٹے کو گرفتار کرکے انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا ۔ ریٹائرڈ ایروناٹیکل انجینئر سید نور الدین پر مقامی ہندو نوجوان پی راجیش عرف راجو نے تلوار سے حملہ کر کے انہیں شہید کردیا تھا جبکہ اس کی ماں پی مہیشوری نے مبینہ طور پر اس قتل میں بیٹے کا ساتھ دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیشوری اور اس کے افراد خاندان کے درمیان اراضی تنازعہ چل رہا تھا اور اس مسئلہ کو لیکر اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ راجیش نے سال 2013 میں اپنے باپ پر حملہ کر کے زخمی کردیا تھا اور کل رات بھی ماں بیٹے کے درمیان جھگڑے کو سلجھانے کیلئے پہنچے سید نور الدین پر تلوار سے حملہ کر کے انہیں شہید کردیا گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ قتل کے بعد مہیشوری نے اپنے بیٹے کی جانب سے استعمال کی گئی تلوار کو پانی سے دھودیا تا کہ شواہد کو مٹایا جاسکے ۔ پولیس نے اس بات کی توثیق کرنے سے انکار کردیا ۔ سید نور الدین کا رات دیر گئے پوسٹ مارٹم کروایا گیا اور اولڈ ملک پیٹ میں واقع مسجد باسطیہ (قاری صاحب کی مسجد ) میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ اس موقع پر ایسٹ زون پولیس نے علاقہ میں چوکسی اختیار کرتے ہوئے سکیوریٹی کے وسیع ترین انتظامات کئے تھے ۔ اعظم پورہ علاقہ میں اس قتل کے واقعہ کے بعد پائی جانے والی برہمی کے پیش نظر پولیس نے علاقہ میں پولیس پیکٹس متعین کردیئے ہیں اور حالات پر نظر رکھی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT