Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اعظم پورہ کے شہید نور الدین کے افراد خاندان کی آج چیف منسٹر سے ملاقات متوقع

اعظم پورہ کے شہید نور الدین کے افراد خاندان کی آج چیف منسٹر سے ملاقات متوقع

حیدرآباد۔21جنوری(سیاست نیوز) اتوار کی شب پرانے شہر کے اعظم پورہ میں پیش آئے اندوہناک واقعہ میں شہیدجناب نورالدین شہید کے افراد خاندان سے نائب وزیر اعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی نے ملاقات کرکے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور افراد خاندان کو پرسہ دیا۔ ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے دوران نائب وزیراعلی نے متعلقہ اے سی پی آر گنگ

حیدرآباد۔21جنوری(سیاست نیوز) اتوار کی شب پرانے شہر کے اعظم پورہ میں پیش آئے اندوہناک واقعہ میں شہیدجناب نورالدین شہید کے افراد خاندان سے نائب وزیر اعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی نے ملاقات کرکے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور افراد خاندان کو پرسہ دیا۔ ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے دوران نائب وزیراعلی نے متعلقہ اے سی پی آر گنگادھر اور انسپکٹر چادر گھاٹ آر وینکٹ ریڈی سے بھی تفصیلات حاصل کئے اور فرقہ وارانہ نوعیت کے ایسے واقعہ کی سخت الفاظ میںمذمت کی۔بعد ازاں میڈیا کو بتایا کہ نئی ریاست تلنگانہ میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے والوں کے کوئی جگہ نہیںہے۔ واقعہ کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنے میں پولیس نے جواقدامات اٹھائے وہ قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم کے افراد خاندان بھی پولیس کے رویہ سے مطمئن ہیں اور انہیں امید ہے کہ انصاف ملے گا اور یقینا تلنگانہ حکومت خاطیوں کو کیفردار تک پہنچانے کے لئے سخت اقدامات کا سہارا لے گی۔ انہوں نے واقعہ کے بعد علاقہ کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کئے گئے ویڈیوزکو شواہد کے طور پر پیش کرنے کا ادعا بھی پیش کیا۔الحاج محمد محمود علی نے کہاکہ مرحوم نور الدین شہید کے افراد خاندان کی 22جنوری کو وزیر اعلی مسٹر کے چندرشیکھر رائو سے ملاقات متوقع ہے ۔ انہوںنے ایکس گریشیاء کے متعلق چیف منسٹر سے ملاقات کے بعد اعلان کا بھی تیقن دیا۔ انہوں نے پرانے شہر میںامن‘ بھائی چارے کو فروغ دینے کی بھی اپیل کی۔اس موقع پرٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد جنرل سکریٹری اعظم علی خرم‘ ٹی آر ایس قائد راشد علوی‘ قاری محمد خان‘حیات حسین حبیب بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT