Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / اعظم گڑھ میں امبیڈکر کا مجسمہ توڑ دیا گیا

اعظم گڑھ میں امبیڈکر کا مجسمہ توڑ دیا گیا

اعظم گڑھ ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اعظم گڑھ میں بعض شرپسند عناصر نے مبینہ طور پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہونچایا ۔ اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ملک بھر میں سیاسی قد آور شخصیتوں اور سماجی صلاح کاروں کے مجسموں کو نقصان پہونچانے کے واقعات میں اعظم آباد کا یہ واقعہ تازہ ہے ۔ اس علاقہ کے ایس پی نریندر پرتاپ نے کہا کہ امبیڈکر کے مجسمہ کو راجہ پتی موضع میں نصب کیا گیا تھا ۔ چند شرپسندوں نے اسے نقصان پہونچایا ۔ اس واقعہ کے بعد مقامی افراد میں غم و غصہ پیدا ہوا ہے ۔ پولیس کے سینئیر عہدیدار موضع پہونچکر صورتحال کو قابو میں کرلیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT