Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / اعلیٰ تعلیم سے روکنے پر طالبہ کی خودکشی

اعلیٰ تعلیم سے روکنے پر طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد۔/16 مارچ، ( سیاست نیوز) تعلیم کے لئے خواہش کے خلاف حکم صادر کرنا ایک طالبہ کی موت کا سبب بن گئی۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18سالہ سائی پریہ نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی ایم بی بی ایس تعلیم حاصل کرنے اور ڈاکٹر بننے کی خواہشمند تھی لیکن اس کے والدین اس کی اس خواہش کے خلاف تھے اور لڑکی کو فارمیسی کی تعلیم دلانا چاہتے تھے۔ لڑکی اس بات سے خوش نہیں تھی۔ سائی پریہ جے پوری کالونی علاقہ کے ساکن شخص بھوپال ریڈی کی بیٹی تھی نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT