Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں مسلمان پسماندہ طبقات سے بھی پیچھے

اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں مسلمان پسماندہ طبقات سے بھی پیچھے

ملک بھر میں صرف 4.4 فیصد، مسلم اساتذہ کی تعداد بھی انتہائی کم
حیدرآباد 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) ملک بھر میں مسلمانوں کی تعلیمی حالت ابتر ہوتی جارہی ہے۔ قومی سطح پر جاری کردہ آل انڈیا سروے آن ہائیر ایجوکیشن 2014-15 ء کی رپورٹ کے مطابق مجموعی اعتبار سے ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے مسلمانوں کا فیصد 4.4 ہے جبکہ شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) طبقہ کا فیصد 4.8 ہے۔ بی سی طبقہ سے تعلق رکھنے والے 32.9 فیصد طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں اور شیڈول کاسٹس (ایس سی) طبقہ کے 13.4 فیصد طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے داخلہ حاصل کرچکے ہیں۔ مجموعی اعتبار سے ریاست تلنگانہ میں ایک لاکھ 7 ہزار 403 مسلم طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں جوکہ گرائجویٹ، پوسٹ گرائجویٹ اور دیگر اعلیٰ تعلیم کے کورسیس میں داخلے حاصل کئے ہوئے ہیں ان میں 57,170 لڑکے اور 50,233 لڑکیاں شامل ہیں۔ بہار میں 1,26,313 مسلم طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں جن میں 73,741 لڑکے اور 52,572 لڑکیاں شامل ہیں۔ قومی سطح پر مسلم طلبہ جو اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں اُن کی تعداد 14,80,505 ہے جن میں 6,95,261 لڑکیاں اور 7,85,475 لڑکے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قومی سطح پر سب سے زیادہ کالجس اترپردیش، مہاراشٹرا، کرناٹک، ٹاملناڈو، راجستھان، آندھراپردیش اور تلنگانہ میں ہیں اور ان کالجس میں 18 تا 23 سال کی عمر کے طلبہ زیرتعلیم ہیں۔ ریاست آندھراپردیش میں جملہ 46,228 مسلم طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں جن میں 26099 لڑکے اور 20189 لڑکیاں شامل ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں تعلیم حاصل کررہے جملہ 1,07,403 طلبہ کا ایس سی، ایس ٹی، بی سی طلبہ سے تقابل کیا جائے تو ایس ٹی طلبہ سے بھی پیچھے مسلم طلبہ کی تعداد ہے۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 1,33,724 ایس ٹی طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ تلنگانہ میں 2,63,431 ایس سی طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے داخلے لے چکے ہیں۔ سال 2014-15 ء کے دوران بی سی طلبہ کی تعداد جو اعلیٰ تعلیم کے لئے داخلے حاصل کرنے میں کامیاب رہی وہ 7,20,699 ہے۔ مسلم اساتذہ جو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں مصروف ہیں اُن کی مجموعی تعداد ملک بھر میں 10,600 ہے جس میں 8284 مرد اور 2,316 خواتین شامل ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں جملہ 590  اساتذہ اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے میں مسلم ہیں جن میں 417 مرد اور 173 خواتین شامل ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں 11,426 ایس سی اساتذہ اعلیٰ تعلیم فراہم کررہے ہیں جن میں 7229 مرد ،4197  خواتین شامل ہیں۔ اسی طرح 3913 ایس ٹی اساتذہ اعلیٰ تعلیمات میں خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں 3006 مرد ، 907 خواتین شامل ہیں۔ بی سی طبقہ کے 41 ہزار 852 اساتذہ موجود ہیں جن میں 28,712 مرد ، 13140 خواتین شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT