Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / اعلیٰ تعلیم کے معیار میں انحطاط پر صدرجمہوریہ کو تشویش

اعلیٰ تعلیم کے معیار میں انحطاط پر صدرجمہوریہ کو تشویش

گریٹر نوئیڈا، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے گھٹتے معیار پر تشویش کا اظہار کیا ہے حالانکہ انھوں نے کہا کہ خانگی شعبہ کا پھیلاؤ عظیم تر رسائی کا موجب بنا ہے۔ وہ آج یہاں شیونادر یونیورسٹی کے افتتاح کے بعد مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ بعض خانگی اداروں نے ہمارے سماج کی تعلیم کیلئے اونچی طلب کی تکمیل میں سرکاری ادارہ جات کی کوششوں کے ساتھ اچھی ہم آہنگی کا مظاہرہ پیش کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ خانگی اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے تقریباً 60 فیصد طلبہ موجود ہیں۔ یہ بیان کرتے ہوئے کہ 1950ء میں ملک میں صرف 20 یونیورسٹیاں تھیں، پرنب مکرجی نے کہا کہ اب ملک میں 712 یونیورسٹیز موجود ہیں اور کالجوں کی تعداد 500 سے بڑھ کر زائد از 36,000 ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ خانگی شعبہ کے پھیلاؤ نے رسائی کا دائرہ بڑھایا، لیکن معیارات پر اس کا منفی اثر تشویشناک ہے۔

TOPPOPULARRECENT