Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / اعلیٰ سطح پر ردوبدل ، شکتی کانت داس نئے معتمد معاشی امور

اعلیٰ سطح پر ردوبدل ، شکتی کانت داس نئے معتمد معاشی امور

نئی دہلی ، 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اعلیٰ سطح کے افسران میں بڑے ردوبدل میں آج شکتی کانت داس کو نیا معتمد معاشی امور نامزد کیا گیا اور اُن کی جگہ محکمہ مال میں گجرات کیڈر کے آئی اے ایس آفیسر ہسمکھ ادھیا لیں گے، جبکہ سابق ایر انڈیا سربراہ سنیل اروڑہ معتمد اطلاعات بن جائیں گے۔ رات دیر گئے جاری حکمنامہ کے مطابق جملہ 16 تقررات کو آج کابینہ کی وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی والی تقررات کمیٹی نے منظوری دی اور ان میں 13 نئے سکریٹریز کے علاوہ ایک عہدہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا چیرمین کا شامل ہے، جو ایک باوقار عہدہ ہے اور مدھیہ پردیش کیڈر کے 1982ء بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر راگھو چندرا کے حصے میں آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT