Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اعلیٰ طبقات کے غریبوں کو تحفظات کا مطالبہ

اعلیٰ طبقات کے غریبوں کو تحفظات کا مطالبہ

کریم نگر میں انچارج او سی ویلفیر سنگھم صدر کی کلکٹر کو یادداشت

 

کریم نگر۔/11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اعلیٰ طبقات کہلانے والوں کو بھی حکومت کے ترقیاتی اسکیمات سے استفادہ کی سہولت فراہم کی جانی چاہیئے۔ اعلیٰ طبقات میں پیدا ہوجانے سے ہر ایک امیر نہیں کہلاتا ان میں بھی کافی غریب خط غربت سے نچلی زندگی گزارنے والے ہیں، او سی کی مالی حالت کا پتہ چلالیا جاکر ان کی بھی مدد کی جانی ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں قانونی کمیشن قائم کیا جائے اور انصاف پر مبنی مطالبات کی یکسوئی کی جانی چاہیئے کہتے ہوئے کریم نگر میں او سی ویلفیر سنگھم کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کلکٹر کرشنا بھاسکر کو ایک یادداشت حوالے کی گئی۔ آئین میں سماجی پچھڑے مالی طور پر کمزور طبقات کو ملازمتوں ار دیگر دی جارہی سہولتوں اور اسکیمات سے استفادہ میں دس سال کی رعایت درج ہے اس پر آج تک عمل نہیں ہوا اس کی وجہ سے 7- سال سے تعلیم، صحت اور ملازمتوں و دیگر ترقیاتی اسکیمات میں ریزرویشن جاری ہے لیکن اعلیٰ طبقات کو اس سے کوئی استفادہ نہیں ہورہا ہے جبکہ وہ غریب ہیں اور ان کی مالی حالت بہت کمزور ہے انہیں کسی بھی ترقیاتی اسکیم سے استفادہ نہیں ہورہا ہے۔ او سی کا ریزرویشن قائم کیا جائے رعایت سے قرض دیا جائے، طلباء کو اقامتی اسکولس میں داخلہ 14 فیصد ریزرویشن 50سال عمر والے کسانوں کو ماہانہ 5 ہزار روپئے وظیفہ دیا جائے، ہمارے مطالبات مرکزی و ریاستی حکومتوں کو بھیجے جائیں کہکر مطالبہ کیا۔ قبل ازیں سنگھم دفتر کے ہال سے نکالی گئی ریالی کو ریاستی نائب صدر بولاڈی راما راؤ نے جھنڈی دکھاکر کا آغاز کیا اور اس موقع پر کہا کہ ملک بھر میں شروع کردہ جدوجہد کے تحت ریالیاں نکالی جاکر احتجاج کیا جارہا ہے۔ اضلاع میں کلکٹرس کو یادداشت حوالے کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT