Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اعلیٰ عہدیداروں کی ٹیم کا دورہ درگاہ جہانگیر پیراں ؒ

اعلیٰ عہدیداروں کی ٹیم کا دورہ درگاہ جہانگیر پیراں ؒ

مختلف مقامات کا مشاہدہ، زائرین کی سہولت کیلئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ
شاد نگر۔/7فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) درگاہ حضرت سیدجہانگیر پیراں ؒ کے ڈیولپمنٹ کاموں کے متعلق تلنگانہ اسٹیٹ پرنسپل سکریٹری میناریٹی ویلفیر دانا کشور، میناریٹی خصوصی مشیر تلنگانہ ریاست جناب اے کے خان، رنگاریڈی ضلع کلکٹر راگھونند راؤ، تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ سی ای او منان فاروقی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے درگاہ شریف کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی معائنہ کیا۔ مذکورہ قائدین نے اپنے دورہ درگاہ شریف کے موقع پر درگاہ پر حاضری دیتے ہوئے چادر گل و فاتحہ خوانی کی اور تلنگانہ ریاست کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاء کی گئی۔ مذکورہ عہدیداروں نے احاطہ درگاہ کا دورہ کرتے ہوئے مختلف مقامات کا مشاہدہ کیا۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے حال ہی میں درگاہ کو ترقی فراہم کرنے کیلئے 50 کروڑ روپئے دینے کے اعلان کے بعد ریاستی اعلیٰ عہدیداروں کی ٹیم کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اعلیٰ عہدیداروں کی ٹیم نے زائرین کیلئے سہولت اور دیگر ڈیولپمنٹ کاموں کی انجام دہی سے متعلق آپس میں تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں میناریٹی خصوصی مشیر تلنگانہ ریاست اے کے خان نے درگاہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے درگاہ شریف کے ڈیولپمنٹ کیلئے جامع منصوبہ کے تحت اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد عملی اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔ درگاہ شریف میں تعمیری ڈیولپمنٹ پروگرام کو شاندار انداز میں ہر ایک کو سہولت بخش بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ درگاہ شریف ترقیاتی ڈیولپمنٹ کام کو لیکر چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ڈیولپمنٹ تعمیری کام وسیع و عریض اراضی پر کرنے کا تلنگانہ حکومت ارادہ رکھتی ہے۔ڈیولپمنٹ کاموں کے ذریعہ درگاہ شریف پر حاضری دینے والے زائرین کو ہر ممکنہ سہولت مہیا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ درگاہ شریف کے ڈیولپمنٹ کاموں میں عوامی تعاون کو ضروری قرار دیا۔ زائرین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر رنگاریڈی ضلع وقف انسپکٹر ایچ خان ، درگاہ منتظم محمد محمود، وقف بورڈ عہدیدار محمد متین کے علاوہ دیگر عہدیدار اور مقامی درگاہ شریف کے ذمہ داران موجود تھے۔ درگاہ شریف پر مذکورہ وفد کی حاضری کے موقع پر درگاہ شریف کے مجاوروں اور دیگر مقامی ذمہ داروں کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا اور درگاہ پر حاضری دینے والے عہدیداروں کی دستار بندی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT