Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اعلیٰ نشانات سے کامیابی پر انعامات پر طلبہ کی حوصلہ افزائی

اعلیٰ نشانات سے کامیابی پر انعامات پر طلبہ کی حوصلہ افزائی

ایس ایس سی میرٹ ایوارڈ تقریب ، ڈاکٹر سمیع اللہ خاں اور کرشمہ ملک کا خطاب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : امتحان میں کامیابی سے طالب علم اور سرپرستوں میں مسرت ہوتی ہے اگر انہیں اس کامیابی پر انعام اور ایوارڈ عطا کیا جائے تو اس سے ان کی خوشی دوبالا ہوجاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سمیع اللہ خاں اور کرشمہ ملک سی اے نے یہاں ادارہ سیاست کے تحت ایس ایس سی میرٹ ایوارڈ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے رائل ریجنسی گارڈن فنکشن ہال میں کیا ۔ ایس ایس سی 2018 میں 10 جی پی اے حاصل کرنے والے طلبہ کو جے ایس اکیڈیمی کی جانب سے نقد رقم کے انعامات بھی دئیے گئے ۔ اس موقع پر جناب جاوید اقبال نے لکچر دیتے ہوئے طالب علم کو مفید مشورہ دیا کہ وہ انٹر میڈیٹ سطح پر اختیاری مضامین کا انتخاب نہایت اہم ہوتا ہے ۔ یہ زندگی کا موڑ ہے ۔ مستقبل کا تعین کرنا ہے ۔ ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خاں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنی تقریر میں کہا کہ عام طور پر نوجوانوں کو صحیح تعلیمی منصوبہ بندی اور کورسز سے عدم واقفیت کی بنا مستقبل تابناک نہیں ہوتا ۔ میڈیکل شعبہ میں پیرا میڈیکل راست روزگار سے مربوط ہے جو نوجوان لڑکے / لڑکیاں فوری روزگار کے خواہاں ہیں ان کے لیے یہ کورس بہترین ہوتا ہے ۔ مسٹر سی اے کرشمہ ملک نے جو ایک چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہے ۔ کیرئیر میں سی اے اور اکاونٹ فینانس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ مسز تبسم فاطمہ پرنسپل تپسیا جونیر کالج نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بنائے ۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے بتلایا کہ ہر سال ایس ایس سی میرٹ ایوارڈ سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کے مستقبل کا گائیڈنس فراہم ہورہا ہے ہر طالب علم میں کچھ نہ کچھ صلاحیت ہوتی ہے ۔ اس کو ابھارنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ مسٹر محمد جنید نے حالیہ کارپوریٹ کالج کے طرز تعلیم کے مختلف زاویوں کو بتلایا کہ ہر طالب علم یہ نہ سمجھے کہ وہ داخلے حاصل کرلیا تو اس کا داخلہ میڈیکل / انجینئرنگ میں ہوجائے گا بلکہ کچھ خصوصی بیاچس اور لکچررس ہوتے ہیں جو منتخبہ طلبہ ہی پر پوری توجہ مرکوز کرتے ہیں ۔ تمام طلبہ کو جی پی اے 10 پر ایوارڈ میڈل کے ساتھ نقد رقم اور جی پی اے 9 اور 8 حاصل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفیکٹ اور میڈل اور 7 اور 6 جی پی اے کے طلبہ کو سرٹیفیکٹ آف میرٹ دیا گیا ۔ مسٹر منظور احمد کوآرڈینٹر نے نظامت کے فرائض انجام دئے اور شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT