Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اعمال کی قبولیت کیلئے اخلاص بہت ضروری

اعمال کی قبولیت کیلئے اخلاص بہت ضروری

جلسہ افتتاح درس بخاری شریف ، مفتی غلام صمدانی القاسمی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ /26 مارچ (راست) مولانا ابرار احمد قاسمی استاذ حدیث کی اطلاع کے مطابق احاطہ جامعہ اسلامیہ تعلیم الاسلام للبنات سائی بابا نگر سورارم جیڈی میٹلہ حیدرآباد میں زیرسرپرستی حضرت مولانا قاضی محمد سمیع الدین قاسمی نرساپوری ناظم مدرسہ مفتاح العلوم نرساپور زیرنگرانی جناب محمد جہانگیر بھائی کرانہ اسٹور جناب محمد خواجہ معین الدین نائب صدر مسجد معراج رالہ کنچہ حمید بستی سورارام، زیرصدارت محترم مولانا الحاج حافظ محمد ذکی الدین راہی حسامی سیوانگری ناظم جامعہ تعلیم الاسلام للبنات  جلسہ افتتاح درس بخاری شریف منعقد ہوا ۔ مولانا حافظ محمد ذکی الدین راہی حسامی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا حضورؐ نے فرمایا علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ۔ علم کے حصول سے معرفت خداوندی نصیب ہوتا ہے ۔ الحمد للہ آج سے پانچ سال قبل چند مخیر و ہمدرد احباب کے تعاون و مشوروں سے جامعہ اسلامیہ تعلیم الاسلام للبنات کا قیام عمل میں آیا ۔ روز اول ہی سے تعلیمی و تربیتی ترقی کی طرف گامزن ہے جس کی زندہ مثال آج بخاری شریف کا افتتاح ہے ۔ اعمال کی قبولیت کیلئے اخلاص بہت ضروری ہے ۔ مفتی غلام صمدانی القاسمی استاذ حدیث دارالعلوم شکاگو امریکہ نے بخاری شریف کا افتتاحی درس دیا ۔ مولانا عتیق احمد قاسمی ناظم جامعہ گلشن خیرالنساء ظہیر آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا حضورؐ نے فرمایا کہ جب میری امت دنیا کو بڑی چیز سمجھنے لگے گی تو اسلام کی ہیبت وقعت اس کے قلوب سے نکل جائے گی اور جب امربالمعروف نہی عن المنکر چھوڑ بیٹھے گی تو وحی کی برکات سے محروم ہوجائے گی اور جب آپس میں گالی گلوج اختیار کرے گی تو اللہ کی نظر سے گرجائے گی ۔ مولانا قاضی محمد سمیع الدین قاسمی نرساپوری سرپرست مدرسہ دارالعلوم ابراہیمیہ کے ہاتھوں ناظرہ قرآن مع تجوید ختم کرنے پر سند عطا کی گئی ۔ مولوی عبدالواحد رحمانی استاذ حدیث جامعہ نے تعلیمی رپورٹ پیش کی ۔ حافظ محمد تقی الدین حسامی سیوانگری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ جلسہ کاآغاز قاری عبداللہ کلیمی کی قرأت مولانا ایاز احمد اشاعتی کی نعت سے ہوا ۔ طالبات جامعہ نے متاثر کن تعلیمی مظاہرہ پیش کیا ۔ مولانا حافظ ظفر محمود اعجاز قاسمی خطیب مسجد بلالؓ جھرہ کی جانب سے طالبات جامعہ کو نقد رقم کی شکل میں مولانا سید مصباح الدین حسامی نائب ناظم جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات مصرح گنج کے ہاتھوں دیا گیا ۔ مولانا محمد حنیف خاں قاسمی نائب صدر جمعیتہ العلماء قطب الندپور مولانا سید احتشام نعیم عابد قاسمی نائب صدر جمعیتہ العلماء قطب اللہ پور ، محمد سلیم الدین سابق صدر مسجد معراج حافظ محسن رحمانی سید تحسین پاشاہ بھائی عبدالمنان یوسف بھائی نے بحیثیت مدعوئین خصوصی شرکت کی ۔جلسہ  مفتی غلام صمدانی القاسمی کی دعا پر اختتام کو پہونچا ۔ سامعین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں قابل ذکر مولانا محمد امتیاز الدین قاسمی ، مولانا عاشق الٰہی ہاشمی صدر مدرس جامعہ عربیہ سیوانگری ، حافظ غلام کبریا فیضی ، حافظ محمد رضی الدین خاکی سیوانگری ، حافظ غلام ربانی فیضی ، حافظ عمر فاروق خیری ، حافظ چاند پاشاہ کوثری ، حافظ محمد شہاب الدین جامعی ، حافظ ایوب قریشی ، مولانا منظر عالم ، حافظ شیخ عمر خیری ، محمد امتیاز الدین سیوا نگری ، مفتی عبدالشکور القاسمی پونہ ، محمد ظہیرالدین مشیر آباد ، محمد فیض الدین ، محمد توفیق ، محمد جہانگیر ، محمد مجیب الرحمان رحمانی ، حافظ سراج الدین فیض ، حافظ فیاض خیری ،مولانا اسلم رحمانی ، محمد سلیم بھائی ، مولانا فیاض اسلم حسامی ، حافظ عبدالحق ، حافظ غلام یحییٰ خاں سبیلی ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT