Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / اغواء اور عصمت ریزی کیس میں 2 ملزمین بری

اغواء اور عصمت ریزی کیس میں 2 ملزمین بری

تھانے ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مقامی عدالت نے آج سال 2009 میں ایک لڑکی کے اغواء اور اجتماعی عصمت ریزی کیس میں ماخوذ 2 نوجوانوں کو بری کردیا ہے کیوں ان کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوسکے ۔ تاہم اس کیس میں ملوث ایک اور نابالغ لڑکے کو جیونل کورٹ سے رجوع کردیا گیا ہے ۔ رمضان ، فیروز صدیقی ، انصاری اور ایک نابالغ لڑکا علاقہ نینس کمپنی میں ا

تھانے ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مقامی عدالت نے آج سال 2009 میں ایک لڑکی کے اغواء اور اجتماعی عصمت ریزی کیس میں ماخوذ 2 نوجوانوں کو بری کردیا ہے کیوں ان کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوسکے ۔ تاہم اس کیس میں ملوث ایک اور نابالغ لڑکے کو جیونل کورٹ سے رجوع کردیا گیا ہے ۔ رمضان ، فیروز صدیقی ، انصاری اور ایک نابالغ لڑکا علاقہ نینس کمپنی میں ان کا راستہ روک لیا اور لڑکی کے افراد خاندان پر چاقوؤں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کر کے زخمی کردیا ۔ اور تینوں ملزمین نے اس لڑکی کو ایک ویران مقام پر لے گئے اور اجتماعی عصمت ریزی کردی ۔ جب کہ مذکورہ حملہ میں لڑکی کے والد اور 80 سالہ دادا شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر کے رمضان اور فیروز کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا تھا ۔ ایڈیشنل سیشن جج وی وی ویر کے نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ استغاثہ ملزمین کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ایکسر ناکام ہوگیا ہے لہذا عدالت ملزمین کو رہا کرتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT