Wednesday , May 23 2018
Home / جرائم و حادثات / اغواء کرنے والی ٹولی بے نقاب ، 6 افراد گرفتار

اغواء کرنے والی ٹولی بے نقاب ، 6 افراد گرفتار

اصل سرغنہ مفرور ، اغواء کے ذریعہ رقم وصولی کا شاخسانہ
حیدرآباد /17 مئی ( سیاست نیوز ) بھونگیر پولیس نے اغواء کرنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ اس ٹولی کا ایک اور سرغنہ مفرور ہے ۔ پولیس نے 43 سالہ سریش 26 سالہ مہیش 26 سالہ لکشمن کو گرفتار کرلیا جبکہ ناگاراجو مفرور بتایا گیا ہے ۔ اس ٹولی نے ایک شخص کا اغواء کرتے ہوئے 50 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا تھا اور رقم وصول کیلئے اس شخص نے ایس چاری کا اغواء کیا تھا جو ایک خاتون اور اس کی رشتہ دار کو رقم باقی تھی اور واپس نہیں کر رہا تھا ۔ اس ٹولی نے ایک فام ہاوز میں ہنگامہ کرتے ہوئے اس شخص کا اغواء کرلیا جو فام ہاوز میں ملازمت کرتا تھا ۔ قبل ازیں اس شخص نے فلم آشا اور سیاستداں ، وجئے شانتی کے یہاں کام کیا تھا اور اس وقت اس شخص نے اپنے اس دوران یشودھا نامی خاتون کو دوگنی رقم واپس کرنے اور زائد سود کی قیمت دلانے کا وعدہ کیا تھا اور اس خاتون نے اس کی نند سے بھی رقم لیکر 70 لاکھ روپئے چاری کے حوالے کی تھی ۔ چاری نے ٹال مٹول کرتے ہوئے آدھی رقم واپس کیلئے مزید رقم کیلئے ہراساں و پریشان کر رہا تھا ۔ اس خاتون نے کے کسی ذریعہ اس ٹولی سے رابطہ قائم کیا تھا ۔ پولیس نے اس ٹولی کو بے نقاب کردیا اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT