Tuesday , December 18 2018

اغواء کنندگان کی چار رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔14 ۔ اپریل (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نے چار رکنی اغواء کنندوں کی ٹولی بشمول سابق نکسلائیٹ کو گرفتار کرلیا اور شہر میں کئی تاجر پیشہ افراد کو اغواء کرنے کے منصوبہ کو ناکام بنادیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ ایس اپالا ترینادھا ورما عرف رگھو ساکن مولا علی ہاؤزنگ بورڈ کالونی اپنے تین ساتھیوں بشمول سابق نکسلائیٹ کے راجی ریڈی اور جے ناگراجو ساکن ملک پیٹ پلٹن اور ڈی دامودھر ساکن چلکل گوڑہ سکندرآباد کی مدد سے ایک ٹولی تشکیل دی اور شہر کے مشہور و معروف تاجر پیشہ افراد کو اغواء کر کے بھاری رقومات حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اپالا راجو سابق میں 4 مرتبہ اغواء ، قتل اور آرمس ایکٹ کے مقدمات میں سائبر آباد اور املاپورم پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا اور جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ راج ریڈی ، ناگ راجو اور دامودھر سے دوستی کر کے اس نے الہ آباد اترپردیش سے دو پستول خریدے اور بعد ازاں دیسی ساختہ بندوق بھی خریدی۔ بتایا گیا کہ مذکورہ ٹولی نے سابق میں حمایت نگر کے میس کے مالک بالاجی نگر یاپرال کے وائین شاپ مالک اور مندر کے ٹرسٹی کو اغواء کر کے ان سے بھاری رقومات کا منصوبہ تیار کیا تھا لیکن وہ ناکام رہے۔ ٹاسک فورس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے امریکی پستول دیسی ساختہ دفنچہ ، 40 کارتوس ، ماروتی سوئیفٹ کار اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انہیں ماریڈ پلی پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT