Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / اغوا میں مدد کرنے والا انسپکٹر معطل

اغوا میں مدد کرنے والا انسپکٹر معطل

حیدرآباد۔/15مارچ، ( سیاست نیوز) اغوا کنندوں کی ٹولی کی پشت پناہی کرنے والے ایک انسپکٹر کو سائبر آباد پولیس نے آج معطل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نریڈمیٹ پولیس اسٹیشن سے وابستہ انسپکٹر مسٹر چندرا بابو کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن میں پیش آئے ضعیف شخص کے اغواء کیس میں ملوث اننت پور سے تعلق رکھنے والی اغوا کنندوں کی ٹولی کی پشت پناہی کی تھی اور اس واقعہ کی اطلاع ہونے کے باوجود بھی وہ اس سلسلہ میں کارروائی کرنے سے قاصر رہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے اننت پور کے اغوا کنندوں کی 25 رکنی ٹولی کے 12ارکان کو گرفتار کرکے ان کی تفتیش کی جس میں انسپکٹر نریڈمیٹ چندرا بابو کے رول کا انکشاف ہوا۔ جس کے نتیجہ میں ایس او ٹی نے کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سی وی آنند کو اس سلسلہ میں واقف کرایا۔ پولیس کمشنر نے آج انسپکٹر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

TOPPOPULARRECENT