Wednesday , December 19 2018

اغوا کے الزام میں تین کانسٹبل گرفتار

قرض کی وصولی کیلئے گنڈہ گری کا مظاہرہ

قرض کی وصولی کیلئے گنڈہ گری کا مظاہرہ

شمس آباد۔23مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شمس آباد کے موضع بہادرگوڑہ میں رورل پولیس نے اننت پورکے دو اور عنبرپیٹ ٹریننگ سنٹر سے وابستہ ایک کانسٹبل کو اغوا اور زدوکو کے الزام میں گرفتارکرلیا ۔تفصیلات کے بموجب نرسمہا ریڈی متوطن اننت پور نے ایک اعلیٰ پولیس آفیسر سے 2.5لاکھ روپئے قرض حاصل کیا جس سے اس نے 90ہزار روپئے ادا کردیئے جس کے بعد وہ شمس آباد کے موضع ملکارم میں منتقل ہوگیا۔ کل کلیانہ درگم پولیس اسٹیشن ضلع اننت پور سے وابستہ دو کانسٹبل پشپا راج اور راج شیکھر کورٹ کیس کے سلسلہ میں حیدرآباد آئے کام کی تکمیل کے بعد واپس اننت پور جانے سے قبل عنبرپیٹ ٹریننگ سنٹر میں کانسٹبل حکیم سے ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ شمس آباد کے موضع مکارم میں ایک شخص رقم دینا باقی ہے ‘

وہاں جانے کیلئے وہ راضی ہوگیا اور تینوں نے ٹاٹا سومو کے ذریعہ رات 11بجے مکارم پہنچے جہاں انہیں نرسمہاریڈی نہیں ملا تو ان لوگوں نے دریافت کیا تو مقامی نارائن سوامی اور راجو نے بتایا کہ نرسمہا ریڈی بہادرگوڑہ منتقل ہوگیا ۔ اسے مکان بتانے کیلئے کہا گیا تو دونوں نے انکار کیا جس پر تینوں کانسٹبل وردی کا زور بتاتے ہوئے انہیں زدوکوب کر کے جبراً گاڑی میں بٹھاکر بہادرگوڑہ لے گئے ۔ نرسمہا ریڈی کے مکان پہنچ کر اسک ی بھی پٹائی کرتے ہوئے لے جارہے تھے کہ ایک اطلاع پر شمس آباد رورل انسپکٹر وینوگوپال اور سب انسپکٹر روی کمار مقام پر پہنچ کر تینوں کانسٹبل کو حراست میں لے لیا ۔ تینوں کانسٹبلس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزیدتحقیقات کا آغازکردیا ۔

TOPPOPULARRECENT