Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / افتتاحی تقریب کا خیر مقدم نہیں کریں گے:فیفا

افتتاحی تقریب کا خیر مقدم نہیں کریں گے:فیفا

نئی دہلی۔8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان میں فیفا انڈر17 ورلڈ کپ کا 6 اکٹوبر کا آغاز ہورہا ہے اور حکومت اس اہم عالمی ایونٹ سے ایک دن قبل یا پہلے مقابلے سے عین قبل ایک شاندار افتتاحی تقریب منعقد کرنا چاہتی ہے لیکن فٹبال کی عالمی باڈی فیفا نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ وہ اس طرح کی کسی بھی تقریب کا خیر مقدم نہیں کرتی۔ابتداء سے ہی فیفا اور مقامی انتظامی کی کمیٹی افتتاحی تقریب کا منصوبہ نہیں رکھتی لیکن وزارت اسپورٹس کوشاں ہے کہ ہندوستان جوکہ پہلی مرتبہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے وہ دیگر ایونٹ کی طرح اس عالمی ایونٹ سے ایک دن قبل یا پہلے مقابلے سے قبل ایک یادگار تقریب منعقد کرے،جس پر فیفا نے کہہ دیا ہے کہ جو رقم افتتاحی تقریب پر خرچ ہوگی اسے کھیل پر ہی خرچ کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT