Sunday , October 21 2018
Home / سیاسیات / افرازالاسلام کا بہیمانہ قتل، اقلیتوں کو خوفزدہ کرنے کی منظم کوشش : سماج وادی

افرازالاسلام کا بہیمانہ قتل، اقلیتوں کو خوفزدہ کرنے کی منظم کوشش : سماج وادی

پرتاپ گڑھ۔12 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی مہاراشٹر صوبائی نائب صدر آصف نظام الدین صدیقی نے غریب مزدور افرازالاسلام کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ فسطائی طاقتوں کے ذریعہ ایسے بہیمانہ قتل کرکے اقلیتوں خاص طور سے مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے کی منظم کوشش کی جارہی ہے ۔ سوال یہ ہے اس طرح کے واقعات زیادہ تر بی جے پی زیراقتدار ریاستوں میں ہی کیوں پیش آرہے ہیں ۔صدیقی نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت یہ قتل کا سلسلہ دادری سے شروع ہو کر مختلف بی جے پی اقتدار والی ریاستوں میں پھیل چکا ہے ۔ان ریاستوں میں فسطائی طاقتوں کے حوصلے بلند ہیں اور حکومت ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جس کے سبب افرازالاسلام کو بہیمانہ قتل کرکے اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT