Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / افراطِ زر : کانگریس 20 جولائی کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرے گی

افراطِ زر : کانگریس 20 جولائی کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرے گی

نئی دہلی ، 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے چہارشنبہ 20 جولائی کو پارلیمان کا گھیراؤ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ’’متواتر‘‘ اضافے کے مسئلے پر اپنا احتجاج درج کرایا جائے، پارٹی نے آج یہ بات کہی۔ یہ ایجی ٹیشن جنتر منتر سے شروع ہوگا جہاں کانگریس کے اعلیٰ قائدین اور اس کی محاذی یونٹوں … مہیلا کانگریس، سیوادل، انڈین یوتھ کانگریس اور نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا… کے سربراہ جمع ہوکر پارلیمنٹ کی طرف مارچ کریں گے جہاں مانسون سیشن جاری ہوگا۔ سربراہ مہیلا کانگریس شوبھا اوزا نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی دو سال سے حکومت کررہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران اُن کے وعدوں میں افراطِ زر پر قابو پانا بھی ہے۔ لیکن جیسا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں اور عوام کو دن میں دو وقت کھانے کا انتظام کرنا بھی دشوار ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT