Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / افراط زر قابو میں کرنے حکومت کے اقدامات جاری : سیتا رمن

افراط زر قابو میں کرنے حکومت کے اقدامات جاری : سیتا رمن

نئی دہلی ۔ 8 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج اس بات کا تیقن دیا ہے کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو حاصل کیا جائے گا اور کہا کہ افراط زر میں قابو میں رکھنے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ریاستی وزیر برائے مالیات نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا کو ایک تحریری جواب داخل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو کرنے اپنے وعدہ کی پابند ہے اور فی الحال صورتحال پر کڑی نظر رکھی گئی ہے جس کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے ۔ افراط زر کو قابو کرنے کیلئے گزشتہ تین سال کے دوران جو اقدامات کئے گئے ہیں ان میں گیہوں ، پیاز اور دالوں کی درآمد پر امپورٹ ڈیوٹی کو ختم کردیا گیاہ ے جبکہ مختلف اشیاء کے ذخیرے کیلئے تحدیدات کا نفاذ بھی عمل میں آیا ہے ۔

بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر میں گراوٹ
ممبئی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لگاتار 8 متواتر ہفتوں تک بڑھنے کے بعد ہندوستان کے بیرونی زرمبادلہ کے حقائق 575.5 ملین امریکی ڈالر کی کمی آئی اور یہ بیرونی کرنسی کے اثاثہ جات میں بڑی گراوٹ کی وجہ سے یکم ؍ اگست کو اختتام پذیر ہفتے میں 319.99 بلین ڈالر پر بند ہوئے۔ گذشتہ ہفتہ میں یہ ذخائر 2.714 بلین ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 320.564 بلین ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT