Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / افراط زر میں کمی کے سبب آر بی آئی ریپو ریٹ کٹ

افراط زر میں کمی کے سبب آر بی آئی ریپو ریٹ کٹ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ٹی ایم بھایس چیرمین آئی بی اے کے بموجب آر بی آئی کی جانب سے 8.0 تا 7.75 فیصد پوائنٹس کی اساس پر 25 پوائنٹس تک ریپوریٹ کٹ عمل میں آیا ۔ ہول سیل و ریٹیل افراط زر دونوں سے چھٹکارے کی بنا یہ آج متوقع تھا ۔ پانچویں بائی منتھلی پالیسی میں گورنر نے خود مانیٹری پالیسی کی صورت حال میں تبدیلی کی نشاندہی کی ہے ۔ گذشتہ دو ماہ میں سی پی آئی اور ڈبلیو پی آئی میں آغاز ہوئے رجحان پر غور کرتے ہوئے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ازالہ افراط زر معیشت پر مرتب ہوگیا ہے ۔ اس سے مربوط ہوتے ہوئے حکومت نے ریٹ کٹ کے لیے آر بی آئی کو مختلف پالیسی اقدامات کے ذریعہ ترقی کا پیمانہ متعین کر کے درکار راحت دی ہے ۔ آج کے ریپوکٹ نے شرحوں کے گراوٹ کے میلان کا اشارہ دیا ہے ۔ بینکوں نے ڈپازٹس پر شرح سود کی تخفیف کا آغاز کردیا ہے جس سے لینڈنگ شرح میں کٹوتی کے لیے بینکوں کو پابند بناتے ہوئے فنڈس کی لاگت کو واقعاتی طور پر نیچے لایا جائے گا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT