Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / افراط زر کو مزیدگھٹانے کا منصوبہ : راجن

افراط زر کو مزیدگھٹانے کا منصوبہ : راجن

ممبئی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھورام راجن نے کہا کہ مستقبل کے دوران ریٹیل شعبہ میں افراط زر کا ہدف مزید گھٹایا جائے گا کیونکہ اس اقدام سے سنٹرل بینک مزید مستحکم ہوگی۔ مسٹر راجن نے اقتصادی تجزیہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو سال کے دوران افراط زر کی شرح کو مزید 2 فیصد گھٹا کر 4 فیصد تک لانے کا

ممبئی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھورام راجن نے کہا کہ مستقبل کے دوران ریٹیل شعبہ میں افراط زر کا ہدف مزید گھٹایا جائے گا کیونکہ اس اقدام سے سنٹرل بینک مزید مستحکم ہوگی۔ مسٹر راجن نے اقتصادی تجزیہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو سال کے دوران افراط زر کی شرح کو مزید 2 فیصد گھٹا کر 4 فیصد تک لانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر جواب دیا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اور حکومت کے مابین مالیاتی پالیسی پر سمجھوتہ کے بعد یہ عمل شروع کیا گیا ہے جس کی ہنوز شروعات ہے۔ اس میں نشانہ کی تکمیل کے وسیع تر مواقع ہیں۔ راجن نے کہا ’’مجھے یقین ہیک ہمالیاتی سال 2017ء کے آغاز تک افراط زر کی شرح گھٹ کر 4 فیصد ہوجائے گی۔ مسٹر راجن نے کہا کہ ان اقدامات کیلئے انہیں حکومت سے مطلوبہ مدد حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آر بی آئی نے 2015ء کے دوران افراط زر کی شرح تقریباً 6 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ جنوری 2016ء میں یہ شرح 5 فیصد ہوجائے گی۔ آر بی آئی اپنے اقدامات میں مصروف ہے اور حکومت کو مزید تعاون کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT