Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / افراط زر کی شرح میں ریکارڈ گراوٹ ‘2.06 فیصد

افراط زر کی شرح میں ریکارڈ گراوٹ ‘2.06 فیصد

نئی دہلی 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )افراط زر کے مسلسل دباؤنے قیمتوں میں اضافہ کی شرح کو ماہ فروری میں ریکارڈ منفی 2.06 تک نیچے کردیا ۔ اس طرح مسلسل چار ماہ سے افراط زر منفی زون میں ہے ۔ اس کی ایک اہم وجہ سستی غذائیں ‘ایندھن اور مینو فیکچرنگ اشیاء ہیں ۔ ان حالات میں صنعتی شعبہ کو شرح سود میں مزید کمی کی توقع بڑھ گئی ہے ۔ ہول سیل پرائز انڈیکس پ

نئی دہلی 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )افراط زر کے مسلسل دباؤنے قیمتوں میں اضافہ کی شرح کو ماہ فروری میں ریکارڈ منفی 2.06 تک نیچے کردیا ۔ اس طرح مسلسل چار ماہ سے افراط زر منفی زون میں ہے ۔ اس کی ایک اہم وجہ سستی غذائیں ‘ایندھن اور مینو فیکچرنگ اشیاء ہیں ۔ ان حالات میں صنعتی شعبہ کو شرح سود میں مزید کمی کی توقع بڑھ گئی ہے ۔ ہول سیل پرائز انڈیکس پر افراط زور کی شرح جنوری میں 0.39 ‘ڈسمبر میں 0.50 اور نومبر میں 0.17 تھی ۔ فروری 2014 میں یہ 5.03 فیصد تھی ۔ افراط زر کی شرح میں ریکارڈ گراوٹ کے باعث صنعتی شعبہ نے شرح سود میں مزید کمی لانے کی مانگ کی ہے تا کہ صنعتی ترقی میں مدد مل سکے ۔ ماہرین نے تاہم خبردار کیا ہیکہ جاریہ ماہ غیر موسمی بارش نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے اور غذائی افراط زر کی شرح میں گراوٹ زیادہ عرصہ تک برقرار نہیں رہے گی ۔ شاید یہی وجہ ہیکہ ریزرو بینک شرح سود میں فوری کمی سے گریز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT