Saturday , December 15 2018

افروزل کے قاتل شمبھو کو اتر پردیش کے آگرہ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑانے کی تیاری 

نئی دہلی : راجستھان کے راجسمند میں ۵۰؍ سال کے ایک مسلم مزدور کا قتل کرنے والا شمبو لال ریگر کو آگرہ سے لوک سبھا الیکشن لڑانے کی تیاری چل رہی ہے ۔ جس کے لئے وہ رضامندی بھی ظاہر کردی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کی مقامی سیاسی جماعت نونرمان سینا نے ملزم شمبو لال سے الیکشن نشست دینے کیلئے رابطہ کیا تھا جسے اس نے اس پیشکش کو قبول کرلیا ۔نونرمان سینا کے قومی صدر امیت جانی نے کہا کہ شمبو لال آگرہ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے ۔

فی الحال وہ جودھپور جیل میں مقید ہے ۔‘‘ اودے پور کے راجسمند میں شمبولال نے لو جہاد کے نام پر محمد افروز الاسلام کا انتہائی درندگی سے قتل کردیا تھا ۔ اس کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیاتھا ۔

پولیس نے شمبولال کو گرفتار کرلیا۔ ایس آئی ٹی کی ٹیم اس معاملہ میں تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT