Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / افریقہ۔زمبابوے 4 روزہ ڈے نائٹ ٹسٹ

افریقہ۔زمبابوے 4 روزہ ڈے نائٹ ٹسٹ

جوہانسبرگ۔21 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ جنوبی افریقہ نے باکسنگ ڈے کے اہم موقع پر زمبابوے کی ٹیم کیخلاف پورٹ الزبتھ میں چار روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقابلہ کو آئی سی سی نے منظوری بھی دے دی ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے ہندوستان کیخلاف سیریز سے ایک ٹسٹ کم کر کے ایک ونڈے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ہندوستانی ٹیم اپنے دورے میں تین ٹسٹ،چھ ونڈے اور تین ٹوئنٹی20 میچز کھیلے گی۔
براڈ ایشز سیریز تک کرکٹ سے دور
لندن۔21 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر اسٹورٹ براڈ زخموں کے مسائل کے باعث رواں برس آسٹریلیا کے خلاف مجوزہ ایشز سیریز تک کرکٹ میدانوں سے دور رہیں گے۔ براڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈز ٹسٹ کے دوران زخمی ہوئے ۔31 سالہ فاسٹ بولر نے بائیں ایڑی کا اسکین کروایا جس سے معلوم ہوا کہ ان کی ایڑی کی سابق زخم بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں ایشز سیریز تک مکمل آرام کا مشورہ دیا۔طے شدہ سیریز کے تحت انگلش ٹیم آئندہ ماہ کے آخر میں آسٹریلیا روانہ ہو گی۔

TOPPOPULARRECENT