Friday , December 15 2017
Home / دنیا / افریقہ میں طاعون سے 124 ہلاکتیں

افریقہ میں طاعون سے 124 ہلاکتیں

مڈغاسکر۔ 25 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) افریقی ریاست مڈغاسکر میں طاعون کی وباء پھیلنے کے سبب جاریہ سال اگست سے اب تک 124 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وباء کے باعث اس جزیرائی ریاست کے دو اہم شہر سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ مڈغاسکر کے خطرات اور قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق اگست سے اب تک اس وباء کے سبب 1,192 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور یہ تعداد اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی سالانہ تعداد سے تین گنا زائد ہے۔

TOPPOPULARRECENT