Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / افریقہ کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی

افریقہ کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی

پرتھ 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ونڈے میںتین وکٹس سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز مساوی کرلی ہے ۔ آسٹریلیا کے بلے باز اس میچ میں بری طرح ناکام رہے اور کوئی بڑا اسکور کھڑا نہیں کرسکے ۔ آسٹریلیا نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41.4 اوورس میں صرف 154 رنز اسکور کئے تھے ۔ سب سے زیادہ 67 رنز مچل مارش نے بنا

پرتھ 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ونڈے میںتین وکٹس سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز مساوی کرلی ہے ۔ آسٹریلیا کے بلے باز اس میچ میں بری طرح ناکام رہے اور کوئی بڑا اسکور کھڑا نہیں کرسکے ۔ آسٹریلیا نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41.4 اوورس میں صرف 154 رنز اسکور کئے تھے ۔ سب سے زیادہ 67 رنز مچل مارش نے بنائے تھے ۔ انہوں نے ایک جانب سے وکٹ کو سنبھالتے ہوئے بہترین بیٹنگ کی تھی جبکہ دوسری جانب سے وقفہ وقفہ سے وکٹس گرتے گئے تھے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مورکل نے شاندار بولنگ کی اور انہوں نے آٹھ اوورس میں 21 رنز دیتے ہوئے پانچ وکٹس حاصل کئے تھے ۔ دوسرے بولرس میں فلانڈر کو ایک ڈیل اسٹین کو تین اور بہردین کو ایک وکٹ حاصل ہوئی تھی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے جارج بیلی نے 25 اور میتھیو ویڈ نے 19 رنز اسکور کئے تھے ۔ ڈیوڈ وارنر ‘ گلین میکس ویل اور ہیزل ووڈ صفر کے اسکور پر آوٹ ہوئے تھے ۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے 27.4 اوورس میں سات وکٹس گنواتے ہوئے 157 رنز اسکور کرکے یہ میچ جیت لیا ۔ سب سے زیادہ 48 رنز اے بی ڈی ولئیرس نے بنائے جبکہ روسو 30 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے ۔ ڈیوڈ ملر 22 رنز پر ناٹ آوٹ رہے ۔ دوسرے افریقی بلے باز بھی کوئی خاص مظاہرہ نہیں کرسکے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے بھی نئے کھلاڑی ہیزل ووڈ نے شاندار بولنگ کی اور انہوں نے 9.4 اوورس میں 31 رنز خرچ کرتے ہوئے پانچ وکٹس حاصل کئے ۔ مچل جانسن اور گلین میکس ویل کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT