Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / افریقہ کے خلاف بنگلہ دیش ٹیم کا اعلان

افریقہ کے خلاف بنگلہ دیش ٹیم کا اعلان

ڈھاکہ۔7 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف مجوزہ ونڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا اور 20 سالہ آل راؤنڈر محمد سیف الدین پہلی مرتبہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ونڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 15 اکتوبر کو ہو گا جس سے مصدق حسین اور سنزامل اسلام کو زخموں کے مسائل کے باعث خارج کر دیا گیا ہے۔معلنہ ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، امرالقیس، محموداللہ، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، صابررحمن، ناصرحسین، مہدی حسن میراز، مستفیض الرحمن، تسکین احمد، روبیل حسین اور محمد سیف الدین شامل ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT