افریقہ کے سب سے کم عمر ارب پتی کا اغواء

نیروبی ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افریقہ کے سب سے کم عمر ارب پتی کو جمعرات کے روز تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام سے کچھ نامعلوم بندوق برداروں نے اغواء کرلیا۔ 40 سالہ محمد دیوجی جو MeTL گروپ کے سربراہ ہیں جس کا کاروبار دنیا کے دس ممالک میں پھیلا ہوا ہے جہاں زراعت سے انشورنس تک، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور فود انڈسٹری میں اس کی لاجواب خدمات کا ہر کوئی معترف ہے، کا اغواء اس وقت کیا گیا جب ایک ہوٹل میں واقع جم میں داخل ہورہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہیکہ ان کا اغواء کرنے دوسفید فام تھے جو گاڑیوں پر سوار تھے۔ علاقائی گورنر پال مکونڈا نے اخباری نمائندوں کو یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے واقعات یہاں رونما ہونا بالکل نئی بات ہے جبکہ دارالسلام کے پولیس سربراہ لزارو مامبوساسا نے بھی اغواء کے اس معاملہ میں سفیدفام افراد کو ہی ایک پریس کانفرنس کے دوران قصوروار بتایا۔

TOPPOPULARRECENT