Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / افریقیوں پر حملے ، وزیرخارجہ سشماسوراج کی پولیس سے عاجلانہ کارروائی کی خواہش

افریقیوں پر حملے ، وزیرخارجہ سشماسوراج کی پولیس سے عاجلانہ کارروائی کی خواہش

نئی دہلی ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج نے 7 ریاستوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے خواہش کی کہ عاجلانہ بنیادوں پر افریقی شہریوں پر حملوں کے سلسلہ میں اقدامات کئے جائیں۔ پولیس کو عاجلانہ بنیادوں پر کارروائی اور مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے انفرادی حملے پوری قوم پراثر انداز ہوتے ہیں۔ سشماسوراج نے کل کہا تھا کہ وہ کرناٹک، مہاراشٹرا، دہلی، اترپردیش، ٹاملناڈو، تلنگانہ اور گوا کے وزرائے اعلیٰ کو مکتوبات روانہ کرچکی ہیں کیونکہ ان ریاستوں میں افریقی طلبہ کی اکثریت ہے۔ انہوں نے تمام وزرائے اعلیٰ سے افریقی طلبہ کے خلاف حملوں پر عاجلانہ کارروائی، مقدمات اور حفاظتی انتظامات کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کی اعلیٰ ترین سطح پر مذمت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اس سے ہندوستان کے افریقی ممالک کے ساتھ روابط متاثر نہیں ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT