Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / افریقی بولر ساٹسوبے پر 8 سالہ پابندی

افریقی بولر ساٹسوبے پر 8 سالہ پابندی

جوہانسبرگ ۔12جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی فاسٹ بولر لووابو ساٹسوبے کو فکسنگ الزام قبول کرنے پر آٹھ سال کے لئے کرکٹ سے دورکر دیا گیا۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق بائیں ہاتھ فاسٹ بولر لونوابو سوٹسوبے پر ڈومیسٹک ٹوئنٹی20 2015 کے ایونٹ میں فکسنگ کرنے کا الزام تھا۔ تحقیقات جاری تھیں ، اب جا کے حقائق کو ماننے پر انہیں 8 سال پابندی کی سزا سنا دی گئی ہے۔ 33 سالہ سوٹسوبے کے 5 ساتھی کھلاڑیوں میں سے سب سے زیادہ غلام بودی کو پہلے ہی بیس سال پابندی کی سزا ہو چکی ہے۔ جنٹل مین کھیل کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے انٹرنیشنل کرکٹر تھامی سولیکیلی اور الوائرو پیٹرسن بھی سزائیں بھگت رہے ہیں۔کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگٹ نے واضح کیا کہ سوٹسوبے فکسنگ الزام پر 24 اپریل 2017 سے معطل تھے ، الزامات کو تسلیم کیا تو انہیں 8 سال کے لئے کرکٹ کے تمام مقابلوں سے باہر کر دیا گیا ہے ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے پانچ ٹسٹ ، 61 ونڈے اور 23 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نے فکسنگ جیسا بدترین جرم ثابت ہونے پر اپنے ہموطنوں اور پرستاروں سے معافی بھی مانگی ہے۔

TOPPOPULARRECENT