Friday , June 22 2018
Home / دنیا / افریقی یونین فوج کے اڈہ پر الشباب کا حملہ

افریقی یونین فوج کے اڈہ پر الشباب کا حملہ

موگادیشو 25 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صومالیہ میں الشباب عسکریت پسندوں نے افریقی یونین کی فوج کے ہیڈ کوارٹرس پر حملہ کیا ۔ یہاں انہوں نے دھماکے کئے اور فائرنگ بھی کی گئی ۔ اس سے سارا علاقہ دہل کر رہ گیا ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ افریقی یونین کی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے تمام اہلکار اور اقوام متحدہ کا ایک عہدیدار اس حملہ میں محفوظ رہے ہیں

موگادیشو 25 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صومالیہ میں الشباب عسکریت پسندوں نے افریقی یونین کی فوج کے ہیڈ کوارٹرس پر حملہ کیا ۔ یہاں انہوں نے دھماکے کئے اور فائرنگ بھی کی گئی ۔ اس سے سارا علاقہ دہل کر رہ گیا ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ افریقی یونین کی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے تمام اہلکار اور اقوام متحدہ کا ایک عہدیدار اس حملہ میں محفوظ رہے ہیں۔ الشباب کے ترجمان نے تاہم اس سے مختلف دعوی کیا ہے ۔ افریقی یونین فورس کے ایک ترجمان کرنل علی حومید نے اس حملہ کی توثیق کی تاہم انہوں نے مزید تفصیل بتانے سے انکار کردیا ۔ صومالی پولیس کے عہدیدار عبدی احمد نے ان دھماکوں کی شدت کے تعلق سے بتایا اور کہا کہ یہاں فائرنگ بھی ہوئی ہے ۔ الشباب گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ الشباب کے ترجمان عبدالعزیز ابو مصعب نے بتایا کہ ہمارے لڑاکے ہیڈ کوارٹرس کے اندر ہیں جو بیرونی افواج نے قائم کرلیا ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ اس حملہ میں افریقی یونین فوج کے کئی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی افراد اور صحافیوں نے ہیڈ کوارٹرس کے اندر سے فائرنگ کی آوازیں آنے کی اطلاع دی ہے الشباب ترجمان کے دعووں کی توثیق نہیں ہوسکی ہے ۔ بعد ازاں یہ اطلاع بھی دی گئی کہ ہیڈ کوارٹرس میں فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے ۔ ایک مغربی سکیوریٹی ذریعہ کا کہنا ہے کہ تقریبا 15 تا 20 حمہ آور یہاں آئے تھے اور ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا وہ ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوسکے ہیں یا نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT