Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / افریقی یونین کی فوجی کارروائی میں صومالی الشباب کے دو کمانڈر ہلاک

افریقی یونین کی فوجی کارروائی میں صومالی الشباب کے دو کمانڈر ہلاک

موغا دیشو،25جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) افریقی یونین کے فوجیوں نے جو صومالیہ میں تعینات ہیں آج کہا کہ انہوں نے القاعدہ سے ملحق الشباب شورش پسندوں کے دو سینئرس کمانڈرس کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔ عینی شاہدین کے بموجب لڑاکا جٹ طیاروں نے قصبہ جیلیب اور صومالیہ کے وسطی علاقہ جوبا میں بمباری کی تھی ۔ یہ کارروائی اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ افریقی یونین کی صومالیہ میں مہم کا ایک حصہ ہے جس میں یو این کے 22ہزار فوجی بھی شامل ہیں۔ یہ کارروائی اسلام پسندوں کے زیرقبضہ باقی علاقوں کو چھین لینے کیلئے ماہ مارچ سے شروع کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT