Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / افسانوی فٹبال کھلاڑی پی لے کی 75 سال کی عمر میں تیسری شادی

افسانوی فٹبال کھلاڑی پی لے کی 75 سال کی عمر میں تیسری شادی

سائوپولو۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے افسانوی فٹبال اسٹار پی لے اپنی گرل فرینڈ مارشیا سیبلی آئوکی کے ساتھ منگل کو رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ 75 سالہ پی لے کی یہ تیسری شادی ہے اور مارشیا گزشتہ چھ سال سے ان کی گرل فرینڈ رہی ہیں۔ پی لے نے اسٹاڈو ڈی سائوپولو اخبار سے کہا کہ اس مرتبہ انہیں ’’ہمیشہ رہنے والی محبت‘‘ مل گئی ہے۔ پی لے اور مارشیا کی 1980 ء کی دہائی کے دوران نیویارک میں پہلی ملاقات ہوئی تھی لیکن 2010ء سے یہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ نے لگے جب سائوپولو کے ایک الیویٹر (لفٹ) میں ان کی نظریں ایک دوسرے سے مل گئی تھیں۔ 43 سالہ مارشیا آئو کی ایک بزنس وومن ہیں اور تین مرتبہ عالمی چمپئن رہ چکے پی لے کے ساتھ 2012ء سے منظر عام پر دیکھی جاتی رہی ہیں۔ حتی کہ پی لے کی علالت کے دوران وہ کئی مرتبہ ہاسپٹل کے چکر کاٹتی دیکھی جاچکی ہیں۔ پی لے جن کا پیدائشی نام ایڈسن آرتینزڈو ناسمنٹو ہے فٹبال کی تاریخ کے ایک اہم کھلاڑی قرار دیئے جاتے ہیں۔ وہ 1,363 میچوں میں 1,281 گول بناچکے ہیں۔ پی لے 1957 ء اور 1971 ء کے دوران برازیل کے لئے 91 مرتبہ میچس کھیلے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT