Tuesday , December 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / افضل پور کے مسلمانوں کی بی جے پی میں شمولیت

افضل پور کے مسلمانوں کی بی جے پی میں شمولیت

گلبرگہ /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع گلبرگہ میں ضلع پنچایت اور گرام پنچایتوںکیلئے 20فبروری کو رائے دہی منعقد ہونے والی ہے ۔لیکن اس بار بھی ضلع گلبرگہ کے مسلمانان پنچایتوں کی نسشتوںکے لئے کانگریس ٹکٹ کے حصول میں بالکل ناکام رہے ہیں۔ ضلع پنچایت اور گرام پنچایتوںکی نشستوںکے لئے مسلمانوں کی جانب سے ضلع کانگریس کمیٹی کو پیش کردہ درخواستوںکو نظرانداز کردیا گیاہے۔ ضلع پنچایت کی 47نشستوں میںسے مسلمانوںکوبڑی مشکل سے ایک یادو نشستوںکیلئے کانگریس ٹکٹ ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔جبکہ مسلمانوںکی آبادی کے تناسب اور برس ہا برس کانگریس کو ضلع گلبرگہ کے مسلمانوںکی تائید کے پیش نظرضلع گلبرگہ میں کانگریس کی جانب سے مسلمانوں کو ضلع پنچایت کی کم از کم 8نشستوںکے لئے کانگریس کاٹکٹ ملناچاہئے تھا۔ لیکن ایسانہیں ہوا ہے ۔اسی طرح گلبرگہ میںجملہ175گرام پنچایتوںکی نشستوںمیںکانگریس کی جانب سے مسلمانوں کو کم از کم25تا 30نشستوں کے لئے ٹکٹ ملنا چاہئے تھا لیکن یہاں بھی ایسانہیں ہوا ہے ۔گرام پنچایتوںکی تین یا چار نشستوںکے لئے ہی مسلمانوں کو کانگریسی امیدوار بنائے جانے کا امکان ہے ۔ مسلمانوں کے اندرکانگریس کی اس ناانصافی کے سبب شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔مسلمان کہہ رہے ہیں کہ انھیںصرف ووٹ حاصل کرنے کیلئے کانگریس استعمال کرتی رہی ہے۔مسلمانوںکو کانگریسی امیدواربنانے کے معاملہ میں ہمیشہ ہی سے بری طرح نظر اندازکیا جاتا رہا ہے۔ضلع گلبرگہ اور علاقہ حیدرآبادکرناٹک میںمسلمانوںکی آبادی کاتناسب ریاست کرناٹک کے دیگر اضلاع کے مقابلہ میںسب سے زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود یہاں پنچایتوں کے انتخابات میں انھیںکانگریس کی جانب سے بری طرح نظر انداز کرنے کی شکایت ہے۔نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ ضلع گلبرگہ کے تعلقہ افضلپورمیں پنچایت کی نشستوں کے لئے کانگریس کا ٹکٹ نہ ملنے پر مسلمان بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں اور بی جے پی نے مسلمانوںکو پنچایت انتخابات کیلئے اپنا امیدوار بھی نامزد کردیا ہے ۔ضلع پنچایت کی نشستوں کے لئے جملہ13امیدواروںنے درخواستیںدی تھیں۔نیلگنڈہ سے مستان علی، صلح پیٹ سے اہلیہ مستان علی،رائوئرسے مسعود احمد جنیدی،مشائخ۔ مشتاق اور عزیزسیٹھ نے درخواستیں دی تھیں۔اوراد سے عالیہ نسرین، جیورگی یڈرامی،چیتاپور،گنگرتی، صلح پیٹ سیڑم ، نمبرگہ تعلقہ الندکی سکینہ خاتونوغیرہ کو ملا کر جملہ13کانگریسی کارکنان نے ضلع پنچایت کی نشستوںکیلئے کانگریس ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواستیںدی تھیںلیکن ان میںسے بڑی مشکل کے ساتھ ایک یا دو مسلم امیدواروںکاکانگریس ٹکٹ ملنے کی توقع کا اظہار کیا جارہا ہے۔پنچایتوںکے انتخابات کو لیکر مسلمانوںکے اندراس بار کانگریس پارٹی سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ اس ناراضگی کے سبب کہاجارہا ہے کہ کانگریس کو پنچایت انتخابات میںسخت نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT