Thursday , January 18 2018
Home / سیاسیات / افضل گرو کو سیاسی وجوہات کے باعث پھانسی نہیں دی گئی :شنڈے

افضل گرو کو سیاسی وجوہات کے باعث پھانسی نہیں دی گئی :شنڈے

ممبئی 24 مئی ( سیاست ڈاٹ کام )سابق مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج نیشنل کانفرنس لیڈر اور سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ کے اس دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملہ کیس کے مجرم افضل گرو کو یو پی اے حکومت نے سیاسی وجوہات کی بنا پھانسی نہیں دی تھی سپریم کورٹ سزائے موت کا فیصلہ دیا تھا ۔ سپریم کورٹ میں افضل گرو کے خ

ممبئی 24 مئی ( سیاست ڈاٹ کام )سابق مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج نیشنل کانفرنس لیڈر اور سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ کے اس دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملہ کیس کے مجرم افضل گرو کو یو پی اے حکومت نے سیاسی وجوہات کی بنا پھانسی نہیں دی تھی سپریم کورٹ سزائے موت کا فیصلہ دیا تھا ۔ سپریم کورٹ میں افضل گرو کے خلاف کیس تیار ہوا تھا ۔ رحم کی درخواست بھی مسترد کردی گئی تھی ۔ اس لئے افضل گرو کو پھانسی دینے کا فیصلہ کیاگیا یہ کوئی سیاسی فیصلہ نہیں تھا ۔ عمر عبداللہ کے اس بیان پر پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ہوسکتا ہے کہ اس مسئلہ پر کشمیر میں اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT