Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / افضل گرو کے بیٹے کی بارہویں جماعت میں امتیازی کامیابی

افضل گرو کے بیٹے کی بارہویں جماعت میں امتیازی کامیابی

سرینگر ۔ /11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) محمد افضل گرو جسے پارلیمنٹ حملہ کیس میں مجرم قرار دینے کے بعد 2013 ء میں پھانسی دی گئی ، ان کے بیٹے غالب گرو نے جموں اینڈ کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ہائیر سیکنڈری اسکول کے امتحان میں امتیازی کامیابی حاصل کی ہے ۔ مہلوک حزب المجاہدین عسکریت پسند برہان وانی کا چھوٹا بھائی بھی بارہویں جماعت کے سرکاری امتحان میں اچھے نشانات کے ساتھ کامیاب ہوا ہے ۔ برہان کے بھائی محمد نوید عالم نے سائینس کی ترکیب والے امتحانات میں 77 فیصد نشانات حاصل کئے ۔ سرکاری عہدیداروں کے مطابق غالب گرو نے 88 فیصد نشانات حاصل کئے ۔ 17 سالہ غالب کو ضلع بارہمولہ میں اس کے آبائی سوپور ٹاؤن میں مبارکباد ی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT