Thursday , August 16 2018
Home / جرائم و حادثات / افضل گنج اور مہیشورم میں دو افراد کی خودکشی

افضل گنج اور مہیشورم میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /11 جون ( سیاست نیوز ) افضل گنج اور مہیشورم پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی جو بیویوں کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوگئے تھے ۔ پولیس افضل گنج کے مطابق 38 سالہ سرینواس جو پیشہ سے خانگی سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ یہ شخص بیوی بچوں کے ہمراہ افضل گنج حدود میں زندگی بسر کر رہا تھا ۔ گذشتہ روز میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے بعد اس کی بیوی مائیکے چلی گئی اس بات سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 32 سالہ آر گوڑ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ گوڑ بیوی کے مائیکے چلے جانے سے تنہائی کا شکار تھا جس سے انتہائی اقدام کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT