Tuesday , October 16 2018
Home / جرائم و حادثات / افضل گنج میں قتل کی واردات

افضل گنج میں قتل کی واردات

حیدرآباد ۔ /10 جون (سیاست نیوز) افضل گنج پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے قتل کی واردات میں نامعلوم افراد نے گداگر کے سر پر وزنی پتھر ڈالکر قتل کردیا ۔ پولیس کے بموجب 35 سالہ دیپک سنگھ چادر گھاٹ وکٹری پلے گراؤنڈ کے روبرو واقع سائی بابا مندر میں گداگری کرتا تھا اور وہ مندر کے فٹ پاتھ پر سوگیا تھا ۔ کل رات دیر گئے نامعلوم افراد نے اس کے سر پر وزنی پتھر ڈالکر قتل کردیا ۔ آج صبح دیپک سنگھ کی نعش پائی جانے پر مقامی عوام نے افضل گنج پولیس کو اطلاع دی جس کے نتیجہ میں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سلطان بازار شریمتی ایم چیتنا موقع واردات پر پہونچ کر کلوز ٹیم کو طلب کیا اور پولیس افضل گنج نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔

TOPPOPULARRECENT